برلن (اے زیڈ نیوز) سبز چائے کو خون کی نالیوں کے لیے بھی بہت مفید قرار دیا جاتا ہے تاہم اب یہ جلد کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی کریموں کا بھی ایک لازمی جزو بنتی جا رہی ہے۔
جرمنی میں کاسمیٹکس تیار کرنے والے اداروں کی ایسوسی ایشن آئی کیو ڈبلیو کی بِرگِٹ ہوبر کہتی ہیں کہ وٹامنز، معدنیات اور دیگر عناصر کی بدولت سبز چائے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس میں مندمل کرنے کی خاصیت ہوتی ہے جو کہ جلد کے لیے بہت مفید ہے۔
سبز چائے پر سائنسدانوں نے کافی تحقیق کی ہے اور یہ خطرناک کیمیائی عوامل کو بھی روکتی ہے۔

Post a Comment