ممبئی: کشمیر میں بجرنگی بھائی جان کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان کو کترینہ کیف یاد آگئی۔
سلمان اور کترینہ کے درمیان قربتیں فاصلوں میں تبدیل ہوئے کئی برس بیت گئے لیکن لگتا ہے کہ سلو میاں اب بھی کترینہ کو بھلا نہیں پائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کشمیر کی خوبصورتی پربیان کرتے ہوئے اچانک اپنا رخ کترینہ کی جانب موڑ دیا ، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’’ ماشاء اللہ! ماشاء اللہ سے یاد آیا ہے کہ کترینہ کیف کا تعلق بھی کشمیر سے ہے‘‘۔ان کی ٹوئیٹ میں پہلے دو بول اس گانے کے ہیں جو کترینہ اور سلمان پر ایک فلم میں فلمایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سلمان خان کی بہن ارپتا کی شادی کے موقع پر بھی سلو میاں نے کترینہ سے کہا تھا کہ اس کے پاس مسز خان بننے کا اب بھی موقع ہے جس پر کترینہ چپ ہوگئیں تھیں ۔

Post a Comment