ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف نے 2016 میں شادی کرنے کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
رنبیر کپور نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا میر ی اور کترینہ کی شادی سے متعلق شائع ہونے والی خبر درست نہیں ہیں۔ اس وقت شادی کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ ہم دونوں ہی اپنے کیریئر کو بنانے میں مصروف ہیں۔ رنبیر کا مزید کہنا تھا کہ وہ شادی جیسی بڑی خبر کو میڈیا سے نہیں چھپائیں گے۔ دوسری جانب اداکارہ کترینہ کیف کا بھی کہنا ہے کہ انھوں نے بھی ابھی شادی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
Post a Comment