ممبئی: بالی ووڈ میں وہی کامیاب ہے جو فٹ ہے اسی لئے بھارتی فلم نگری میں جسے دیکھو اپنی فٹنس کے لئے پریشان ہی دکھائی دیتا ہے ایسا ہی ہوا ہے بالی ووڈ کی باربی ڈول کے ساتھ جو آج کل اپنے بڑھتے وزن کی وجہ سے خاصی پریشان ہیں۔
بھارتی ویب سائیٹ کے مطابق اچھا کھانا اور پھردل بھر کر کھانا کترینہ کیف کی کمزوری ہے، ان کی اسی کمزوری کی وجہ سے اب ان کا وزن صرف چند روزمیں ہی کئی کلوبڑھ گیا ہے جسے دیکھتے ہوئے اب انہوں نے خصوصی ورزشیں شروع کردی ہیں بلکہ کھانے سے بھی ہاتھ کھینچ لیا ہے اوراب ان کا گزربسر صرف ریشہ دارغذا پرہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف ناصرف فلم انڈسٹری بلکہ کمرشلز کی دنیا میں بھی بہت بڑا نام ہیں اور وہ کئی بین الاقوامی مصنوعات کی اعزازی سفیر بھی ہیں.
Post a Comment