جلالپورجٹاں(سٹی رپورٹر سے)مین بازار جلالپورجٹاں میں گزشتہ روز ایم پی اے میجر معین نواز وڑائچ نے اپنے ہاتھوں سے الیکٹرک واٹر کولر کاافتتاح کیا میجر معین نواز وڑائچ افتتاح کیلئے جونہی ٹاندہ چوک میںداخل ہوئے تو مرکزی انجمن تاجران کے صدر میرفہیم اقبال کی قیادت میں تاجر برادری نے ان کا مثالی استقبال کیا انہیں ملائیں پہنائی گئیں اور شاندار گل پاشی کی گئی استقبال کرنے والوں میں طاہر محمود بٹ،حاجی مرزا ریاض ابراہیم،محمد اسلم باجوہ،مستقیم کنٹھ،دلبر صراف ملک صداقت ،زاہد انصاری،شیخ عبدالحمید،حاجی عبدالغفور،محمد اسلم لون ،حضرت گل خان،ارشد لودھی،امجد شیخ ،چوہدری اعظم ،میر اظہر محمود،شیخ مدثر ،امجد ناز ،ملک سرور،شیراز عالم چیمہ،راجہ تنویر افضل،شاہد اسلم بٹ وغیرہ شامل ہیں افتتاح کے موقع پر تاجروں نے مٹھائی تقسیم کی اور مین بازار الیکٹرک واٹر کولر لگنے پر مسرت کا اظہار کیا۔

Post a Comment