گاجر ، دنیا کے تمام ممالک میں بہت ہی پسندیدہ سبزی تصور ہوتی ہے اور یہ بہت ہی مقوی غذا ہے ۔ گاجر کے سبز پتوں میں بھی پروٹین ، معدنیات اور وٹامنز وافر مقدار میں پاۓ جاتے ہیں جو صحت کے لیۓ بہت ہی مفید ہوتے ہیں ۔ گاجر کو دو طرح کی اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ایک ایشیائی گاجر ہوتی ہے جو لمبی ، گہرے رنگ والی اور میٹھی ہوتی ہے جبکہ دوسری یورپی گاجر ملائم جلد والی اور کم ریشے کے ساتھ بہتر جسامت کی حامل تصور کی جاتی ہے ۔ گاجر وٹامن اے کا بہت ہی اچھا ذریعہ ہے ۔ گاجر میں وافر مقدار میں سوڈیم ،سلفر،کلورین ، اور کچھ مقدار میں آیوڈین ہوتی ہے ۔ گاجر کو استعمال کرتے ہوۓ اس بات کا خیال رکھیں کہ گاجر کو چھیلنے سے اس کے معدنی اجزاء کے ضا‏ئع ہو جانے کا اندیشہ ہوتا ہے اس لیۓ گاجر کو بغیر چھیلے ہی استعمال کرنا چاہیۓ ۔
گاجر کے مندرجہ ذیل فوائد ہیں ۔
٭ گاجر میں پاۓ جانے والے کھاری اجزاء انسانی جسم میں خون کو صاف رکھتے ہیں ۔
٭ یہ بدن کی نشوونما کرنے کے ساتھ ساتھ جسم میں تیزابیت پیدا کرتی ہے ۔
٭گاجر کے جوس کو ” کرشماتی مشروب ” کہا جاتا ہے جو بچوں اور بڑوں کے لیۓ یکساں مفید ہے ۔
٭ گاجر کا جوس آنکھوں کو توانا کرتا ہے ۔

٭ انسانی جلد کو تروتازہ رکھنے میں گاجر بہت ہی معاون ثابت ہوئی ہے ۔
٭ کھانے کے بعد گاجر کو چبا کر کھانے سے منہ میں پا ۓ جانے والے جراثیم ہلاک ہو جاتے ہیں ۔ مسوڑھوں سے خون بند ہو جاتا ہے اور دانتوں کا انحطاط رک جاتا ہے ۔
٭ گاجر ہاضمہ کی خرابیوں کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔
٭ معدے کے السر کو گاجر کا استعمال روکتا ہے اور ہاضمہ کی دیگر بیماریوں سے نجات دیتا ہے ۔
٭ چھوٹی اور بڑی آنت کی بہت سی بیماریوں میں مؤثر ہے ۔

٭ گاجر اور پالک کا جوس ملا کر پینے سے قبض رفع ہو جاتی ہے اور انتڑیاں صاف ہو جاتی ہیں ۔
٭ دوران اسہال گاجر کا جوس پانی اور نمکیات کی کمی کو پورا کرتا ہے ۔
٭ پیٹ کے کیڑوں کے لیۓ بھی گاجر کا جوس بےحد مفید ہے ۔
گاجر کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے مثلا ابال کر ، سلاد کے طور پر ، پکا کر یا جوس بنا کر ۔

Post a Comment