تندرستی ہزار نعمت ہے اور اس نعمت سے فیض یاب ہوتے رہنے کے لیۓ ضروری ہے کہ انسان اپنی صحت کا ہمیشہ خیال رکھے اور بیماریوں کے لاحق ہونے والے تمام خطرات سے آگاہ رہے ۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق انسان اپنی صحت سے متعلق مندرجہ ذیل چند باتوں کا خیال رکھ کر بہت سی پیچیدہ اور جان لیوہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے ۔
٭ ہفتے میں 4 سے 5 مرتبہ 45 سے 60 منٹ کی ورزش دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہے ۔
٭ شوگر کے مریض دن میں کم از کم 60 منٹ پیدل چلیں ۔
٭ ورزش کرنے کے عمل کو اعتدال کے ساتھ انجام دیں تاکہ حد سے زیادہ سانس نہ پھولے ۔
٭ کسی بھی ایسی ورزش سے پرہیز کریں جو جسمانی دردوں کا باعث بنے ۔
٭ مناسب اور معیاری خوراک کا استعمال کریں جو حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق ہو ۔
٭ خوراک میں دودھ ، پھل اور سبزیاں زیادہ استعمال کریں ۔
٭ تیل اور گھی میں تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں تاکہ کلسٹرول کی زیادتی ، دل اور معدہ کی بیماریوں سے بچا جا سکے ۔
٭ خوراک میں لال مرچ کا استعمال بے حد کم کریں اور نمک بھی کم مقدار میں استعمال ہو تو بہتر ہے ۔
٭ رات کو سونے سے قبل ایک سے دو گلاس پانی پینے کو اپنا معمول بنائیں ۔
٭ رات کا کھانا سورچ غروب ہونے کے فورا بعد کھانے کی کوشش کریں ۔
کمزور اور عمر رسیدہ افراد کے لیۓ ھدایات
٭ زیادہ دیر کے لیۓ جھک کر کام کرنے سے پرہیز کریں ۔
٭ نماز پڑھنے میں اگر دشواری ہو تو نماز ادا کرنے کے لیۓ کرسی کا استعمال کریں ۔
٭ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر یا چونکڑی مار کر مت بیٹھیں ۔
٭ استعداد سے زیادہ وزن اٹھانے سے پرہیز کریں ۔
٭ زمین پر بیٹھنے کی بجاۓ مناسب بلند کرسی کا استعمال کریں ۔
٭ باتھ روم میں کموڈ استعمال کریں تاکہ گھٹنوں کے امراض سے بچا جا سکے ۔
٭ چھینک لیتے ہوۓ اور کھانسی کرتے وقت ضرورت سے زیادہ زور لگانے کی کوشش ہرگز نہ کریں ۔
٭ ناہموار اور پھسلن والی جگہوں پر مت جائیں کیونکہ ہڈیاں کمزور ہونے کی وجہ سے گرنے کے باعث ہڈیاں ٹوٹ سکتی ہیں ۔
٭ گھٹنوں کے مریض اپنی ران کے پھٹوں کی ورزش پاؤں پر وزن باندھ کر باقاعدگی سے کریں ۔ ایسی ورزش آپ کے درد کو 60 سے 70 فیصد تک کم کر سکتی ہے ۔
٭ موٹے افراد اپنے وزن کو کم کرنے کی کوشش کریں ۔

Post a Comment