پاکستان میں ہاتھوں سے پھیلنے والی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ تقریبا چھ لاکھ افراد سالانہ پیٹ کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔
پاکستان میں ہاتھوں سے پھیلنے والی بیماریوں کا تناسب حیرت انگیز طور پر زیادہ ہے جو مختلف رپورٹس میں 40 سے 60 فیصد تک ہے۔ ہاتھوں سے جراثیمی اور غیر جراثیمی دونوں قسم کی بیماریاں پھیلتی ہیں۔ جراثیم سے پھیلنے والی بیماریوں میں ہیضہ، ٹائیفائڈ، پیچش، الٹی اور دست کی بیماریاں ہیں جبکہ گردن توڑ بخار، پولیو اور یرقان دوسری بیماریاں ہیں۔
پاکستان میں 40 لاکھ افراد سالانہ پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں جن میں سے 6 لاکھ افراد ہلاک ہو جاتے ہیں ۔ ان 6 لاکھ میں سے 2 لاکھ 5 سال سے کم عمر کے بچے ہوتے ہیں۔
ماہر اطفال ڈاکٹر آفاق نے بتایا کہ غیر جراثیمی بیماریوں میں مختلف کیمیکل اور زہریلے مرکبات شامل ہیں جن میں تانبہ، لیڈ، آرسینک، مختلف قسم کےگریس، موٹر آئل اور رنگوغیرہ شامل ہوتے ہیں جو ہاتھوں کے ذریعہ جسم میں داخل ہو جاتے ہیں اور گردوں، لبلبہ، دل اور دماغ کو متاثر کرتے ہیں۔
ہاتھوں کی صفائی خاص طور پر کھانے سے پہلے ان تمام بیماریوں سے بچنے کا انتہائی سستا، موٴثر اور کامیاب طریقہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم   نے کھانے سے پہلے ہاتھوں کا دھونا لازمی قرار دیا ہے اور تولیہ سے پوچھنے کو منع کیا گیا ہے کیونکہ تولیئے میں بھی جراثیم کافی دن تک زندہ رہتے ہیں۔

Post a Comment