کرتا ہے جب کوئی مدحت مصطفی کی
بڑھتی ہے دلوں میں الفت مصطفی کی
ایک پیالے سے پندرہ سو سیراب ہوئے
ہے اس سے زیادہ برکت مصطفی کی
نہیں ہوسکتی شکست کبھی اس کو
مل جائے جس کو نصرت مصطفی کی
سب شعبوں میں میرے نبی مقدم ہیں
قائم ہے رہے گی سبقت مصطفی کی
زہے نصیب صدیق عمرکے ہمیشہ تک
ملی ہے دونوں کو قربت مصطفی کی
پرسش اعمال ہوگی درست ہے مگر
جنت مصطفی کی ہے امت مصطفی کی
جزا سزا تک ہی حشر محدود نہیں
دکھائے گا وہاں خدا عظمت مصطفی کی
حب نبی کے چرچے خوب ہیں صدیق
نظرآئے کردارمیں محبت مصطفی کی
Post a Comment